وادی کشمیر میں جمعہ کو متعدد علاقوں میں آزادی حامی احتجاجی مظاہرے بھڑک
اٹھے جس کے دوران سیکورٹی فورسز نے پتھراؤ کے مرتکب احتجاجی مظاہرین کو
منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔احتجاجی
مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس دوران وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقہ میں احتجاجی مظاہرین نے
مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار سے اُس کی سروس رائفل چھین لی ہے۔